کراچی (نامہ نگار) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پربحال کردیاگیا۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے جاری نوٹم میں بتایا کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق مسافرحضرات اپنی پروازوں سےمتعلق معلومات کیلئےایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی اے اے نے بتایا تھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جاری نوٹم میں کہا تھا کہ مسافر پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔