کراچی (بیورورپورٹ) صدر کے علاقے زیب النساء اسٹریٹ پر ڈاکو الیکٹرانکس کے ایک تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاجر بینک سے رقم نکال کر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گزشتہ شام ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

