کراچی (بیورورپورٹ)کراچی میں طارق روڈ پر شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں موجود دو دکانوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے پانچ گاڑیوں کی مدد سے کوشش جاری ہے اور بیسمنٹ سے دھواں مشین کے ذریعے باہر نکالا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم دھویں کے باعث بلال اور سکندر نامی فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔

