کراچی: منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کی سر پر ڈنڈا مارنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کی جانب سے سر پر ڈنڈا مارنے کے نتیجے میں زخمی 6 سالہ حسن دوران علاج چل بسا۔ والد حبیب الرحمان کے مطابق، گزشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے حسن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کیا تھا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ابتدائی طور پر حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں چند روز بعد فارغ کر دیا گیا۔ بعد ازاں طبعیت بگڑنے پر حسن کو دوبارہ اسپتال لایا گیا اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا۔

حسن کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ والد نے مزید کہا کہ بچے کو سر پر چوٹ لگنے کے بعد سے صحت یاب نہیں ہو سکا تھا۔