کراچی(بیورورپورٹ)کراچی پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) واصف قریشی اور سب انسپکٹر اعجاز بٹ کو معطل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں پر پکڑی گئی منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی پولیس اور دو صوبائی وزراء نے منشیات پکڑے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی تھی، جس میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا۔

