کراچی کا سمندر آبی حیات کیلئے ’ڈیڈ زون‘ قراردےدیاگیا

ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر( ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے تکنیکی مشیر معظم خان نے کہا ہے کہ کراچی کا سمندر انسانی سرگرمیوں سے آبی حیات سے محروم ہو رہا ہے۔

سمندر کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے معظم خان نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں یومیہ 500 ملین گیلن گندا پانی چھوڑا جاتا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر کا کہنا ہے کہ آلودگی کا اثر کراچی پورٹ کے باہر تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے، کراچی پورٹ اور اس سے ملحقہ علاقے آبی زندگی کے لیے’ڈیڈ زون‘ قرار دیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی کے باعث کراچی پورٹ ایریا میں تقریباً 10 اہم سمندری حیات ناپید ہوگئیں، لیاری ندی، ملیر ندی اور دیگر چھوٹے بڑے ندی نالوں سے گندا پانی سمندر میں جاتا ہے۔

معظم خان کا کہنا ہے کہ گلبائی اور مچھر کالونی کے آس پاس کا علاقہ بھی آبی حیات کے لیے انتہائی آلودہ قرار ہے، گلبائی اور مچھر کالونی کے آس پاس کوئی سمندری حیات نہیں پائی جاتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں