کراچی کی خاص بات تحمل مزاجی ہے:ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی خاص بات بتادی۔آرٹس کونسل کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں “میں ہوں کراچی” کے عنوان سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی کی خاص بات تحمل مزاجی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ کراچی کا خیال رکھتے تو کیا بات تھی، مجھے نہیں لگتا کراچی کا جتنا خیال رکھنا چاہیے ہم رکھتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جتنی ادبی سرگرمیاں ہوں گی اتنا ہی عوام کیلئے سب نارمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں