کراچی: گٹر میں گرنیوالے 5 میں سے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کے علاقے ملیر کی غفور بستی کے گٹر میں گرنے والے 5 میں سے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میمن گوٹھ غفور بستی میں پانچوں بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گئے تھے۔

بچوں کے گرنے کی اطلاع پر گٹر اور متصل نالے میں ان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے 2 بچوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ 3 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، 1 بچہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 11 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 بچہ عباس ولد امتیاز لاشاری اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متعدد بچے گٹر کے ڈھکن پر کھڑے ہو گئے تھے، جن کے وزن سے ڈھکن ٹوٹا اور ڈھکن ٹوٹنے سے بچے گٹر میں جا گرے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں