کردوں کو کرائے کے سپاہیوں کے طور پر استعمال نہ کریں:شاناز ابراہیم

اربیل (بین الاقوامی رپورٹس) شمالی عراق میں قائم خودمختار کرد انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ عراق سے کردوں کو مسلح کر کے ایران بھیجا جا رہا ہے۔

عراقی کرد انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ خطے میں جنگ کو توسیع دینے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں اور برعکس، وہ خطے میں امن و استحکام کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے پر حملوں کی مذمت کی اور عراقی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

عراق کے کرد نژاد صدر عبداللطیف راشد کی اہلیہ اور عراق کی خاتون اول شاناز ابراہیم نے کہا کہ کردوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور تاریخی طور پر کردوں کو ہر موقع پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی کردوں کو پہلی بار عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کا موقع ملا ہے اور بڑی طاقتیں انہیں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر استعمال نہ کریں۔