“Miracle on Main Street”بہت خوبصورت ایونٹ ہےجس کا مقصد برامپٹن کے ان خاندانوں کی مدد کرنا ہے جنہیں کرسمس کی خوشیاں منانا مشکل محسوس ہوتی ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد 7 نومبر کو گیٹ وے شیورلیٹ، برامپٹن میں ہوا، جہاں پر میئر پیٹرک براون، چیف نیشان دُرایاپاہ (پیل ریجنل پولیس)، چیف اسٹیفن ٹینر (ہیلیٹن ریجنل پولیس)، ریسلنگ کے لیجنڈ اور TJSF چیئرمین ٹائیگر جیت سنگھ، اور WWE کے سابق سپراسٹار اور TJSF صدر ٹائیگر علی سنگھ شرکت کی۔یہ تقریب نہ صرف کرسمس کی روح کو اجاگر کرتی ہے بلکہ کمیونٹی کو مل کر ان لوگوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔
Tiger Jeet Singh Foundation (TJSF) اور سٹی آف برامپٹن مل کر 15 نومبر کو “Miracle on Main Street” کا چوتھا سالانہ ایونٹ Downtown Brampton میں منعقد کر رہے ہیں، جو کہ شاندار Winter Lights Festival کا حصہ ہوگا۔ یہ تقریب شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ میئر پیٹرک براون، سٹی آف برامپٹن، اور پیل ریجنل پولیس کی شراکت سے، TJSF کا مقصد کھلونوں کی عطیات کی ریکارڈ تعداد جمع کرنا ہے۔
اس ایونٹ کے ذریعے جمع ہونے والی 100% امداد برامپٹن کے خاندانوں اور ان بچوں کی مدد کیلئے استعمال کی جائے گی جو کرسمس کے دوران برامپٹن سیوک اسپتال میں داخل ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف مدد کا جذبہ بڑھاتی ہے بلکہ برامپٹن کے شہریوں کو ایک ساتھ مل کر خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
Tiger Jeet Singh Foundation (TJSF) ایک خیراتی ادارہ ہے جو ملٹن میں قائم کیا گیا ہے، جسے سابق برامپٹن کے رہائشی، ریسلنگ لیجنڈز اور فلاحی شخصیات، ٹائیگر جیت سنگھ اور ان کے بیٹے ٹائیگر علی سنگھ نے شروع کیا۔ پچھلے پندرہ سالوں سے TJSF نے “Miracle on Main Street” کا انعقاد کیا ہے، جو کہ ایک پرجوش اور جامع ہالیڈے فیسٹیول اور چیریٹی ٹوائے ڈرائیو ہے، جس کا مقصد ضرورت مند مقامی بچوں اور خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔
ان سالوں میں، TJSF نے لاکھوں ڈالر جمع کیے ہیں، اسپانسرشپ کے ذریعے عطیات حاصل کیے، اور ہزاروں کھلونے کرسمس کے دوران برامپٹن سیوک اسپتال، میک ماسٹر چلڈرن اسپتال، اور سِک کِڈز کے بچوں کیلئےخریدے۔ 2015 سے اب تک، TJSF نے مقامی اسکولوں کو ذہنی صحت، غذائی پروگرام، لٹریسی، اور جامع کلاس رومز جیسے اقدامات میں مدد کیلئے1,000,000 ڈالرسے زائد عطیہ کیے ہیں۔ TJSF کا خاص پہلو یہ ہے کہ وہ انتظامی فیس نہیں لیتے، لہٰذا 100% عطیات کمیونٹی کی مدد میں استعمال کیے جاتے ہیں۔