ریاض(سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے، اور وہ فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔
رونالڈو نے نہ صرف فٹبال میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں بلکہ برانڈ انڈورسمینٹس، سوشل میڈیا اسپانسرشپس اور عالمی سطح پر اپنی مقبولیت کی بدولت بھی غیر معمولی آمدنی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق، سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستگی کے بعد ان کی مجموعی سالانہ آمدنی 275 ملین امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
فوربز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رونالڈو کی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ صرف میدان سے باہر ہونے والی سرگرمیوں، اشتہارات، اسپانسرشپس اور ان کے کروڑوں فالوورز کی وجہ سے ممکن ہوا۔
فوربز میگزین 2025ء کے مطابق دنیا کے دیگر سرفہرست ایتھلیٹس درج ذیل ہیں.
اسٹیفن کری (امریکی باسکٹ بال کھلاڑی) – 156 ملین ڈالرز
ٹائیسن فیوری (باکسر) – 146 ملین ڈالرز
ڈاک پریسکاٹ (امریکی فٹبال کھلاڑی) – 137 ملین ڈالرز
لیونل میسی (ارجنٹائنی فٹبالر) – 135 ملین ڈالرز
کرسٹیانو رونالڈو کا یہ اعزاز ان کے مستقل عزم، فٹنس، مارکیٹنگ کی مہارت اور دنیا بھر میں مداحوں کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔

