کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا۔ آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔

کراچی میں حبیبین ڈائیلاگ سیمینار میں تبادلہ خیال کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا شوق تھا، میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے، آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، عمران خان کو اشارہ ملے گا تو پھر سے ساتھ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، ہمیں وزارتیں مل سکتی تھیں، لیکن ہم ووٹوں سےآئیں گے، کسی بھی تھانے میں 15منٹ گزاریں، حکمرانی نظر آجاتی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس آمدنی کا 62 فیصد صوبوں کو جاتا ہے، پارٹی کی سوچ ہے این ایف سی ایوارڈ کو بدلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سود ادائیگیوں کےلیے بھی قرضے لیے جائیں تو قرض ختم نہیں ہوسکتے، نئے کرنسی نوٹ چھاپ رہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غربت روکنے کے لیے بجٹ خسارہ روکنا ہوگا، بجٹ خسارہ روکنےکے لیے این ایف سی میں صوبوں کاحصہ کم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات فراہمی کا ذریعہ لوکل گورنمنٹ سسٹم پرویز مشرف نے دیا تھا، مشرف کا لوکل گورنمنٹ سسٹم پیپلز پارٹی، نون لیگ، پی ٹی آئی نےختم کیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیوٹایزیشن کرنا ضروری ہے، کوئی بکا ہوا نہیں سب محب وطن ہیں، بس سوچ مختلف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں