ریاض (نمائندہ خصوصی،عرب نیوز) سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش (Premium Residency) اسکیم کیلئے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔
یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔
▪️ پائیدار رہائش (Permanent Residency)اس کیلئے درخواست دہندگان کو ایک مرتبہ SAR 800000(تقریباً 213000 امریکی ڈالر) ادا کرنا ہوں گے۔یہ فیس تاحیات رہائش فراہم کریگی اور دوبارہ ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
▪️ قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency)اس کیلئےسالانہ فیس SAR 100000(تقریباً 26700 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔یہ اجازت نامہ ہر سال تجدید کرانا لازم ہوگا۔
اس اسکیم کے تحت پریمیم رہائش حاصل کرنے والوں کو کئی خصوصی سہولتیں دی جارہی ہیں جن میں سعودی عرب میں کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں۔جائیداد کی خریداری (مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے علاوہ)۔کاروبار یا ملازمت کرنے کی مکمل اجازت۔اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت۔ملک میں آزادانہ آمد و رفت کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔بینکنگ، تعلیمی اور طبی سہولتوں تک براہِ راست رسائی۔بیرونِ ملک رقم منتقلی کی اجازت شامل ہیں.البتہ اس پروگرام کے تحت سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائیگا۔
“درخواست دہندگان کیلئےدرج ذیل شرائط ضروری ہیں”
عمر کم از کم 21 سال ہو۔درست پاسپورٹ موجود ہو۔مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔سعودی عرب میں قانونی طور پر داخلہ حاصل کیا گیا ہو۔مستحکم آمدنی یا سرمایہ کی دستاویزات دستیاب ہوں۔
“دلچسپی رکھنے والے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں”
سرکاری ویب سائٹ (pr.gov.sa) پر اکاؤنٹ بنائیں۔
درخواست فارم پُر کریں۔
ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ وغیرہ) اپلوڈ کریں۔
فیس ادا کریں اور تصدیق کا انتظار کریں۔
عام طور پر 1 سے 3 ماہ کے اندر فیصلہ موصول ہوتا ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق، یہ پروگرام ملک کی معیشت میں تنوع لانے، عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ہنرمند افراد کو مواقع فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔

