پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل ڈنڈے اور جھُرلو کی وجہ سے وزیراعظم سمیت سارے وزراء اجلاس میں لائن حاضر تھے، آج اس خالی ایوان کا ہال دیکھ لیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ کل جس نامناسب جلد بازی میں قانون سازی کی گئی وہ ہماری تاریخ کا شرمناک واقعہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے مگر فارم 47 کی بنیاد پر چوروں کی حکومت قائم ہے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ”چور” کا لفظ کارروائی سے حذف کیا جا رہا ہے، عمرایوب ایوان کا ماحول خراب نہیں کریں۔