کمسنوں پر جنسی تشدد سامنے لانے میں ناکام چرچ آف انگلینڈ کے جسٹن ویلبی مستعفی

کمسنوں پر جنسی تشدد سامنے لانے میں ناکام چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی (Justin Welby) کو بلآخر مستعفی ہونا پڑ گیا۔

جسٹن ویلبی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تاہم انہوں نے استعفیٰ 130 بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث جان سمتھ کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے سے پیدا بحران کے بعد دیا ہے۔

ویلبی نے کہا کہ سن دو ہزار تیرہ سے سن دو ہزار چوبیس کے دوران پیش آئے واقعات کی انہیں ذاتی اور ادارہ جاتی ذمہ داری لینی چاہیے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پولیس نے انہیں سن دو ہزار تیرہ ہی میں آگاہ کردیا تھا مگر انہوں نے غلط یقین کیا کہ معاملہ مناسب انداز سے حل کیا جائے گا، تاہم رپورٹ کے مطابق واقعات کا پولیس ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا جبکہ ویلبی کو معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔

چرچ آف انگلینڈ کے دوسرے سینئر بشپ آرچ بشپ آف یارک اسٹفن کاٹریل نے جسٹن ویلبی کے استعفی کا خیر مقدم کیا ہے، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کے مزید افراد کو مستعفی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں