امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلمانوں کے حق میں بیان دے دیا۔ ریاست مشی گن میں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ دیں اور امن واپس لائیں!، عرب اور مسلمان امن چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کملا ہیرس اور اسکی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کردیں گے۔ کملا ہیرس اور اسکی جنگجو کابینہ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کردیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کملا ہیرس اور اسکی جنگجو کابینہ تیسری عالمی جنگ شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کےلیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days