کمل ہاسن کس بات پر شاہ رخ کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے؟

بھارتی اداکار، پروڈیوسر اور فلم ڈائریکٹر کمل ہاسن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

اداکاری سے سیاست کا رخ کرنے والے کمل ہاسن نے اپنی آنے والی فلم ’انڈین 2‘ کی ممبئی میں تشہیری مہم کی۔

اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’ہے رام‘ میں کام کرنے کے زمانے کو یاد کیا۔ 2000 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان نے ایک کیمیو ادا کیا تھا۔

کمل ہاسن نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے وہ فلم مفت میں بنائی۔ اس سے زیادہ آپ کیا چاہیں گے؟ ایسا کوئی سپر اسٹار نہیں کرسکتا، یہ صرف ایک مداح اور ایک اچھا اداکار ہی کر سکتا ہے۔ میں ان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

فلم میں کمل ہاسن نے نہ صرف فلم میں مرکزی کردار ادا کیا بلکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں