کم عمر لڑکوں نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں اسکول کے تین کم عمر لڑکوں نے 8 سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز پگیڈیالہ میں پیش آیا تھا تاہم پولیس نے گزشتہ روز علم ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں اور تینوں مقتولہ کی اسکول میں ساتھ پڑھتے ہیں، ملزمان لڑکی کو کسی بہانے سے ایک مقام پر لے گئے اور اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار کر ثبوت مٹانے کیلیے مقتولہ کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

بیٹی کے لاپتا ہونے پر والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔

پولیس نہر میں مقتولہ کی لاش تلاش کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں