اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)لبرل پارٹی کے سیاسی غلبے کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیڈرکنزرویٹوسے تعلق رکھنے والے پیئر پوئیلیور نے اپنی انتخابی شکست تسلیم کر لی ہے۔ لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا کہ کنزرویٹوز نے اپنی نشستوں کی تعداد میں 20 سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی)، جو چار سال سے حکمران اتحاد کا حصہ تھی کی حمایت میں کمی دیکھی گئی۔ وہ 24 نشستوں سے متوقع آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ این ڈی پی کے رہنما جگمیت سنگھ نے کہا کہ عبوری رہنما کا نام آنے کے بعد وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
سنگھ اپنی سیٹ بچانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کارنی کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کیے جانے اور کینیڈا کو ایک امریکی ریاست بنانے کے بارے میں ان کے بیان کے بعد این ڈی پی کے بہت سے حامی لبرلز کی طرف منتقل ہو گئے تھے۔