کنزرویٹو پارٹی کے امیدوارآرپن کھنہ کی آکسفورڈ کاؤنٹی سے کامیابی

آکسفورڈ کاؤنٹی(نامہ نگار) 2025 کے وفاقی انتخابات میں آرپن کھنہ نے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کے طور پر آکسفورڈ کاؤنٹی میں کامیابی حاصل کی۔ کھنہ نے 37995 ووٹ حاصل کیے، جو کہ کل ووٹوں کا 53.2 فیصد بنتا ہے۔

لبرل پارٹی کے امیدوار ڈیوڈ ہلڈرلے نے 27018ووٹ یعنی 37.9 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ نیودیموکریٹک پارٹی کے میتھیو چیمبرز نے 3107ووٹ (4.4 فیصد) حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، دیگر امیدواروں میں جیکب واٹسن (کرسچن ہیریٹیج پارٹی) نے 1200ووٹ (1.7 فیصد)، چیریل بیکر (گرین پارٹی) نے 1057ووٹ (1.5 فیصد)، اسٹیون باؤسولیئل (پیپلز پارٹی آف کینیڈا) نے 634 ووٹ (0.9 فیصد)، میلن فوکیمہ-وان برگ (یونائیٹڈ پارٹی آف کینیڈا) نے 238 ووٹ (0.3 فیصد) اور اکشے وردھان (آزاد امیدوار) نے 107 ووٹ (0.1 فیصد) حاصل کیے۔

آرپن کھنہ کی فتح نے کنزرویٹو پارٹی کی آکسفورڈ میں پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں