ممبئی: بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کیخلاف غداری کا مقدمہ دائر

ممبئی:متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند سوچ رکھنے والی کنگنا رناوت کے خلاف راجیو گاندھی بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر ایڈوکیٹ راماشنکر شرما نے آگرہ کی عدالت میں غداری کی شکایت درج کروائی۔

انہوں نے 13 اگست 2024 کو آگرہ پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کے کسانوں سے متعلق متنازع بیان پر اداکارہ و سیاستدان کے خلاف کارروائی کریں۔کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے راماشنکر شرما نے اپنی شکایت میں کہا کہ میں نے وکیل بننے سے تقریباً 30 سال قبل کھیتوں میں والد کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسان اناج، دالیں، سبزیاں، پھل اور دیگر غزائی اجزا کی پیداوار کیلیے دن رات محبت کرتے ہیں، لیکن کنگنا رناوت نے ہڑتال کرنے والے لاکھوں کسانوں پر نازیبا تبصرہ کیا، احتجاج کے دوران کسانوں پر قتل اور جنسی زیادتی جسے سنگین الزامات عائد کیے۔

راماشنکر شرما نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ و سیاستدان کا تبصرہ نہ صرف ملک بھر میں موجود کسانوں کی توہین ہے بلکہ یہ غداری جیسا سنگین جرم بھی ہے لہٰذا ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں