کوئی شک نہیں امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ہمیں شکایات رہیں ہم امریکا یا ایوان نمائندگان کو قائل نہیں کرسکے۔ ہماری نااہلی، نالائقی یا ہم یہ سمجھتے تھے کہ گھر کے کپڑے گھر میں ہی دھونے چاہئیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے۔ پی ٹی آئی نے ایوان نمائندگان کے 386 کے قریب ارکان کو باور کرایا یہ ان کی کامیابی ہے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ لیکن کامیابی کیا ہے، اس قرارداد کو پاس کرانے میں ہے، جس نے ملک کےچہرے پرکالک تھوپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں