کولمبیا میں ٹارگٹ کلر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ خاتون کو اپنے سابق بوائے فرینڈ سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیرن جولیتھ اوجیڈا روڈریگز نامی خاتون جو لا مونیکا کے نام سے مشہور ہے جس کے معنیٰ ’دی ڈول‘ ہے کو متعدد ہائی پروفائل قتل کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو پیسوں کا تنازع حل کرنے کے لیے بلایا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ان تمام افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔