برامپٹن، اونٹاریو (نامہ نگار)برامپٹن کی ریجنل کونسلر برائے وارڈز 1 اور 5، رووینا سانتوس کو 27-2025 کی مدت کیلئے فیڈریشن آف کینیڈین میونسپلٹیز (FCM) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ ان کی چھٹی مسلسل مدت ہے جس میں وہ بورڈ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ اُن کی بلدیاتی خدمات کے اعتراف میں FCM کی جانب سے انہیں پانچ سالہ مسلسل خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
یہ اعلان FCM کی 2025 کی سالانہ کانفرنس اور ٹریڈ شو کے دوران کیا گیا جو کہ ملک بھر کے 2,000 سے زائد منتخب نمائندوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔اس سال کی تھیم “مضبوط تر، ایک ساتھ: مقامی طاقت قومی خوشحالی”ہے جو ملک بھر میں کمیونٹیز کے درمیان یکجہتی اور اشتراک کو اجاگر کرتی ہے۔
صاف، قابلِ بھروسہ اور مربوط مقامی ٹرانزٹ سسٹم اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر
مقامی ضروریات کے مطابق قابلِ استطاعت اور دستیاب رہائشی سہولیات
کمیونٹی سیفٹی، بیل اصلاحات، نئے آنے والوں کیلئے خدمات، بین الاقوامی طلبہ کے تحفظات اور نیشنل انکیمپمنٹ ریسپانس پلان
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےبرامپٹن کے کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن پلان کی مسلسل فنڈنگ
کونسلر سانتوس 2020 سے FCM بورڈ کی رکن ہیں اور فی الوقت میونسپل فنانس، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کی چیئر ہیں، جبکہ انسداد نسل پرستی، مساوات و شمولیت کمیٹی کی بھی فعال رکن ہیں۔ انہوں نے رہائش، انفراسٹرکچر اور بے گھری جیسے اہم مسائل پر وفاقی سطح پر مؤثر آواز بلند کی ہے۔
کونسلر سانتوس “نیشنل پراسپیرٹی پارٹنرشپ” کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ برامپٹن جیسے شہروں کو مستقل اور قابلِ بھروسہ فنڈنگ مہیا ہو۔ وہ حکومتوں کے درمیان مزید تعاون، اور ایسے فنانسنگ ماڈلز پر زور دے رہی ہیں جو مقامی آبادی میں اضافے کے دباؤ اور انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھیں۔
وہ صوبائی سطح پر عائد کردہ ذمہ داریوں کے ازسرنو جائزے اور بلدیاتی سطح پر وسائل کی فراہمی کی وکالت کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں۔
کونسلر رووینا سانتوس کاکہناتھا “پورے کینیڈا میں بلدیات کم وسائل کے باوجود پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، اور ہم ان کا مقابلہ متحد ہو کر بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ FCM بورڈ میں اپنی خدمات جاری رکھ کر میں قومی خوشحالی کی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہوں۔ ہم ایک ایسا نیا نقطۂ نظر چاہتے ہیں جو زمینی حقائق کو سمجھے اور تمام کمیونٹیز کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع دے۔”
برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے کہا”کینیڈا کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اور متنوع شہروں میں سے ایک کے طور پر، برامپٹن فخر محسوس کرتا ہے کہ کونسلر سانتوس ہماری آواز قومی سطح پر مؤثر انداز میں بلند کر رہی ہیں۔ان کی قیادت ہمیں ایک زیادہ پائیدار جامع اور تابناک مستقبل کی جانب لے جا رہی ہے۔”
کونسلر سانتوس 2018 میں منتخب ہوئیں اور اونٹاریو میں منتخب ہونے والی پہلی فلپائنی نژاد میونسپل کونسلر ہیں۔ انہیں 2023 میں Municipal World کی Women of Influence اور FCM کی Municipal Trailblazer کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
ان کے پاس Schulich School of Business سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں آنرز ڈگری اور London School of Economics سے ماسٹرز ڈگری ہے۔ وہ ایک دہائی تک صوبائی قانون ساز ادارے سے منسلک رہیں اور نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
فیڈریشن آف کینیڈین میونسپلٹیز (FCM) 1901 سے ملک بھر کی بلدیاتی حکومتوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ 2,100 سے زائد رکن میونسپلٹیز کے ساتھ، یہ ادارہ کینیڈا کی 92 فیصد سے زائد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ FCM کی ایڈووکیسی اور پروگراموں کے ذریعے مقامی حکومتوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

