کوپا امریکا فٹبال فائنل، تماشائیوں کی بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش

کوپا امریکا کے فائنل میں تماشائیوں کی بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش سے افراتفری پھیل گئی، جس کی وجہ سے میچ کا وقت تبدیل کرنا پڑگیا۔

میامی گارڈنز، فلوریڈا میں ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکا کا فائنل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں تماشائی ہارڈ روک اسٹیڈیم پہنچے۔

میچ شروع ہونے سے پہلے کچھ تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں بغیر ٹکٹ گھسنے اور سیکیورٹی گیٹس توڑنے کی کوشش کی، افراتفری کی وجہ سے میچ کا ٹائم تین بار تبدیل کرنا پڑا، کئی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی اسٹیڈیم کے اندر نہیں پہنچ سکیں۔

پولیس نے کسی طرح گیٹس بند کیے اورصرف ایک گیٹ سے انٹری کی اجازت دی گئی، کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پایا گیا، کوپا فائنل ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں ارجنٹینا نے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں