کوہاٹ(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس۔1 کنویں سے یومیہ 225 بیرل خام تیل اور 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کنویں کی کھدائی تیل و گیس کی تلاش کے سلسلے میں 30 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک میں توانائی کے مقامی ذخائر میں اضافہ ہوگا اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

