کٹھمنڈو میں چھوٹے طیارے کو رن وے پر حادثہ، 18 افراد ہلاک

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پائلٹ کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسلنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے کچھ دیر بعد بجھا دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں