کھانوں کےانٹرنیشنل مقابلوں میں سندھ کی طالبات نے طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ملائیشیا میں منعقدہ عالمی کھانوں کا مقابلہ ’بیٹل آف شیفز 2024‘ منعقد کیا گیا، اس مقابلے میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوراِزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی طالبات نے گولڈ اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔
عائشہ علی اور سحرش ایوب نے گولڈ میڈل جبکہ ارم شیخ اور فاطمہ نے کانسی کے تمغےجیتے۔
کامیاب طالبات نے وزیرِ سیاحت و ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات بھی کی۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طالبات کو 50،50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پر پوری کو قوم اپنی بیٹیوں پر فخر ہے۔