کیا کوئی آپ کے واٹس ایپ پیغامات خفیہ طور پر پڑھ رہا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ جس شخص کی رسائی آپ کے فون تک ہے وہ باآسانی آپ کی واٹس ایپ چیٹس کو اپنے آلات (موبائل فون یا کمپوٹر) پر خفیہ طور پر پڑھ سکتا ہے اور آپ کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کس طرح ممکن ہے؟
یہ تو آپ جانتے ہیں کہ میٹا کے انسٹنٹ میسجز پلیٹ فارم واٹس ایپ کے فیچر ’لنکڈ ڈیوائسز‘ کے ذریعے آپ اپنے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ پر پیغامات ارسال اور وصول کرسکتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسی فیچر کی مدد سے کسی دوسرے کی واٹس ایپ چیٹس بھی باآسانی اپنے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ سے منسلک کر سکتے ہیں۔

اب اگر آپ کا کوئی قریبی یا کوئی ایسا شخص جس کی رسائی آپ کے موبائل فون تک ہے، اسے آپ کے پاس ورڈز معلوم ہیں تو وہ باآسانی آپ کے واٹس ایپ کو اپنے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ سے لنکڈ کر سکتا ہے۔

تاہم، کیا کوئی آپ کے واٹس ایپ پیغامات خفیہ طور پر پڑھ رہا ہے یا نہیں، اس کا پتہ لگانا نہایت آسان ہے۔ درج ذیل اقدامات سے آپ اس کا پتا لگا کر کسی بھی وقت بہت آسانی سے اسے ختم بھی کرسکتے ہیں۔

پہلا اقدام

واٹس ایپ کھولیں اور ’سیٹنگز‘ میں جائیں۔ پھر، ’لنکڈ ڈیوائسز‘ پر کلک کریں۔

دوسرا اقدام

جب آپ ’لنکڈ ڈیوائسز‘ کے آپشنز میں جائیں گے تو ایک فہرست نظر آئے گی، اس فہرست سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا واٹس ایپ دیگر کن ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ سے لنکڈ ہے۔

اس فہرست کو دیکھ کر اس بات کی یقین دہانی کر لیجئے کہ مذکورہ فہرست میں صرف وہی ڈیوائس نظر آ رہی ہیں جنہیں آپ نے خود لنکڈ کیا ہے۔ اگر آپ نے اپنی کسی ڈیوائس کو لنک نہیں کیا ہے اور وہاں لنکس دیکھتے ہیں، یا اگر ایسے لنکس ہیں جنہیں آپ نہیں پہچانتے ہیں، تو فوراً لاگ آؤٹ کریں۔

واٹس ایپ چیٹس کی حفاظت کے دوسرے طریقے
اس کے علاوہ، میٹا واٹس ایپ میں لاکڈ چیٹس کا فیچر بھی فراہم کرتا ہے جو مختلف چیٹس کو ایک الگ فولڈر میں محفوظ کردیتا ہے، آپ اس فولڈر پر پاسورڈ بھی لگا سکتے ہیں، جس سے یہ مزید محفوظ ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو احتتاطی تدابیر اختتار کرتے ہوئے یہ بھی مشورہ دیتا ہے کہ تما، صارفین اپنی لنک شدہ ڈیوائسز کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

اگر آپ کے اکاؤنٹ پر ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک کوئی ایکٹیوٹی نہیں ہوتی ہے تو لنک شدہ ڈیوائسز خودبخود منقطع ہوجائیں گی لیکن اگر آپ باقاعدگی سے لنکڈ ڈیوائسز کا جائزہ نہیں لیتے ہیں تو ایسی ڈیوائسز باآسانی دوبارہ لنک کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں