کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

14 ہزار رنز اور 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے آل راؤنڈر بن گئے

ٹریںباگو(سپہورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 14 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے برائن لارا اسٹیڈیم میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ میں پولارڈ نے 19 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک شاندار چھکا لگا کر سی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

پولارڈ اب تک اپنے کریئر میں 1 سنچری اور 64 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ رنز کے اعتبار سے وہ اپنے ہم وطن کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 14 ہزار 562 رنز بنا کر اپنے کریئر کا اختتام کیا تھا۔

“ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست”
کرس گیل – 14,562 رنز (پہلا نمبر)
کیرون پولارڈ – 14,000+ رنز (دوسرا نمبر)
ایلکس ہیلز – 13,950 رنز (تیسرا نمبر)
ڈیوڈ وارنر – 13,595 رنز (چوتھا نمبر)
شعیب ملک – 13,571 رنز (پانچواں نمبر)

بولنگ کے شعبے میں بھی پولارڈ نے 330 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو انہیں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز میں لا کھڑا کرتی ہیں۔کرکٹ ماہرین کے مطابق، کیرون پولارڈ کی یہ کارکردگی نہ صرف ویسٹ انڈین کرکٹ کیلئےاعزاز ہے بلکہ دنیا بھر میں ٹی20 فارمیٹ میں آل راؤنڈرز کیلئےایک نئی مثال بھی قائم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں