کیلگری میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز — ووٹرز پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں

کیلگری(سی بی سی نیوز، گلوبل نیوز، کیلگری ہیرالڈ)کیلگری میں میونسپل انتخابات سے قبل ووٹرز کیلئے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ شہری 11 اکتوبر تک شہر بھر میں قائم 42 پولنگ مراکز پر صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبر کو انتخابی دن شام کے بعد شروع ہوگی، جب کہ سرکاری نتائج 24 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

کیلگری کے شہری پیر سے قبل از وقت ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں تاکہ 20 اکتوبر کو ہونے والے میونسپل انتخابات سے پہلے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔Elections Calgary کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں میں 42 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو روزانہ صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک ووٹروں کیلئے کھلے رہیں گے۔

ووٹرز اپنے قریبی پولنگ اسٹیشن کی معلومات کیلئے “Where Do I Vote Tool” کا استعمال کر سکتے ہیں جو Elections Calgary کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

انتخابی حکام نے بتایا کہ قبل از وقت ووٹنگ کے دوران ڈالے گئے تمام بیلٹ، بشمول خصوصی (Mail-in) بیلٹ، 20 اکتوبر کو شام 6:30 کے بعد گنتی مرکز میں ہاتھ سے شمار کیے جائیں گے۔Elections Calgary کے مطابق، ووٹوں کی بڑی تعداد اور بل 20 کے تحت قانونی تقاضوں کے باعث بیلٹ گننے میں تقریباً دو دن لگ سکتے ہیں۔

میونسپل انتخابات کے سرکاری نتائج 24 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے جاری کیے جائیں گے۔ شہری 2025 کے جنرل الیکشن سے متعلق Elections Calgary کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں یا 403.476.4100 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

انتخابی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں ووٹ ڈال کر جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عوامی نمائندوں کے انتخاب میں ان کی آواز شامل ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں