کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مزید مظاہروں کی کال کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی۔ مظاہرین نے صدر کی ڈائیلاگ کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مطابق مظاہرین کو کسی لیڈر کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
کینیا کے صدر نے ٹیکسوں میں اضافے کا بل واپس لے لیا تھا لیکن اس کے باوجود احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ٹیکسز میں اضافے پر 18 جون سے جاری مظاہروں میں اب تک 39 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔
پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر روٹے نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا تھا، اس کے باوجود اب پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔