کینیا میں ٹیکسز کیخلاف عوامی احتجاج پر صدرنےکابینہ تحلیل کردی

مشرقی افریقی ملک کینیا میں ٹیکس میں اضافے اور حکومتی اخراجات میں اضاطے پر عوامی طاقت نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کینیا میں سخت عوامی احتجاج پر صدرولیم روٹو نےکچھ وزرا کو چھوڑ کر اپنی تمام کابینہ تحلیل کر دی۔ مرکزی کابینہ سیکریٹری، وزیر خارجہ اورنائب صدرمعطل نہیں ہوں گے۔

صدر نے عوامی مشاورت سے وسیع البنیاد حکومت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کینیا میں اضافی ٹیکس اور حکومتی اخراجات کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

کینیا کی متنازعہ ٹیکس تجاویز کیا ہیں؟

نوجوانوں نے زبردست مظاہروں کی شان دار قیادت کی جس کی وجہ سے صدر روٹو کو ٹیکسز میں اضافے پر مشتمل فنانس بل ختم کرنا پڑا۔ 60 سال کے سرکاری ملازمین کو بھی بغیر کسی توسیع کے فوری ریٹائر ہونا پڑے گا۔

سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر ایک سال تک پابندی عائد کر دی گئی، ریاستی اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں