کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاولوں کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دیے گئے ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق چاولوں کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد چاول کے کنٹینرز چھوڑے گئے ہیں۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وزیرِ تجارت کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا، خط میں بحیرۂ احمر میں موجودہ صورت حال کی تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرۂ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں تھیں۔
وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر 1300 کنٹینرز ریلیز کیے ہیں، کینیا حکومت نے پاکستانی چاولوں کو 30 نومبر 2024ء تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی ہے۔