اونٹاریو ( اشرف خان لودھی سے ) وفاقی انتخابات 2025 میں ایڈوانس ووٹنگ کے چار دنوں میں سے پہلے روز 20 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالے۔الیکشنز کینیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر انتظامات کرینگے. پولنگ اسٹیشز پر موجود بہت سےووٹر ز نے ان سے ملاقات کی ہے ۔
سال 2021 کے آخری وفاقی انتخابات میں تقریباً 5.8 ملین ووٹرز ایڈوانس پولز کیلئے نکلےتھے جو سال 2019 کے اعداد و شمار سے 18 فیصد زیادہ تھے۔اس سال کے چار ایڈوانس ووٹنگ کے دن اپریل کے طویل ویک اینڈ میں آئے ہیں۔
انتخاب کے روز سے ہفتہ قبل لبرل لیڈر مارک کارنی اور این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے ویک اینڈپراپنے اپنے منشور شائع کیے ہیں جن میں ان کی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کا مکمل خاکہ پیش کیا گیا۔
کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور، جو ہفتہ کورچمنڈ برٹش کولیمبیا میں انتخابی مہم چلا تے رہے تھے نے کہا کہ ان کا مکمل منشو ر ابھی نہیںلیکن بہت جلد آ جائیگا لیکن کنزرویٹو نے پہلے ہی منشور کے متعلق”95 فیصد” پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔پیشگی پولنگ آج پیر تک مقامی وقت صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔

