کینیڈاگلوبل ٹی 20 : چوتھے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگانے وینکوور نائٹس کو22رنزسے ہرادیا

برامپٹن:(اشرف لودھی سے)گلوبل ٹی 20 کینیڈا 2024 کے چوتھے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگانے وینکوور نائٹس کو22رنزسے شکست دے دی.
گلوبل ٹی 20 کینیڈا 2024 کا چوتھا میچ وینکوور نائٹس اور بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگاکے مابین برامپٹن، اونٹاریو، CAA سینٹرمیں کھیلاگیا.وینکوور نائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
وینکوور نائٹس کی ٹیم کپتان عثمان خواجہ ، ریزا ہینڈرکس، منیر احمد (وکٹ کیپر)، ہرش ٹھاکر، آصف علی، دیپندرا سنگھ ایری، ڈوائن پریٹوریئس، سندیپ لامیچھانے، پال وین میکرن، محمد عامر، جیریمی گورڈن پرمشتمل تھی.
بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی ٹیم میں حضرت اللہ زازئی، رحمن اللہ گرباز، شکیب الحسن (ج)، محمد وسیم، افتخار احمد، ڈیوڈ ویز، نو پبریجا، شوریف اسلام، دلون ہیلیگر، پرگت سنگھ، گرپال سنگھ سدھوشامل تھے.
بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152رنزبنائے جس کے جواب میں وینکوور نائٹس مقررہ اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 130رنزبناسکی.اس طرح بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا نے یہ میچ 22 رنز سے جیت لیا۔
بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگاکے بلے باز افتخار احمد50رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کاایوارڈبھی دیاگیا.

اپنا تبصرہ لکھیں