پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چودھری جاوید گجر نےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 36ویں سالگرہ کی تقریب کااہتمام کیاجس میں پارٹی ممبرزاورکیمونٹی کے لوگوں نے بھرپورشرکت کی ۔اس موقع پرچودھری جاویدگجرنے خصوصی خطاب کیااورکہاکہ آنے والاوقت بلاول بھٹوزرداری کاہے ہمارامستقبل بلاول بھٹواورپاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ روشن ہے اوربلاول بھٹوزرداری پاکستان کے لئے سنہری باب ثابت ہونگے۔
اس موقع پردیگرمقررین نے بھی خطاب کیااورچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوان کی 36ویں سالگرہ پرمبارکبادپیش کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36سالگرہ کی اس تقریب میں راؤ طاہرنے اپنے خطاب میں کہاکہ جومیچورٹی بلاول بھٹوکو36سال کی عمر میں آئی ہے وہ شاید 63 سال کے لوگوں میں یا 76 سال لوگوں میں نہیں ہے۔ میں جمہوریت پسندلوگوں سے گزارش کرونگاکہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی اورجوان قیادت بلاول بھٹوکاساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان کے مستقبل کو بچایا جا سکے اور مذہبی انتہا پسندی اورفرقہ واریت دور لے کے جا سکیں اور سیکولر ایک آزادملک بنایا جا سکے۔