ٹورنٹو،ملٹن (نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے شہر ملٹن میں جی ٹی اے ماسٹرز ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا آغاز ہو گیاہے۔ کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ آدم وینکوورڈ، رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد، ریجنل کونسلر سمیرا علی، لیگ آرگنائزر کیز خان، لیگ سپورٹر مبین قریشی اور کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ندیم کھٹانہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
لیگ کے آرگنائزر کاز خان نے بتایا کہ انڈور ٹورنامنٹ میں ٹورنٹو ،کیلگری،اوٹاوا،ایڈمنٹن سمیت دیگرشہروں کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورہرٹیم 15کھلاڑیوں پرمشتمل ہے.16ٹیموں کے ساتھ ہمارے15سپانسر ہیں .انہوں نے بتایا کہ ہر اتوار کو8بجے رات سے 11بجے تک 5 میچزکھیلےجائینگے اوراسی دن مین آف دی میچ ایوارڈ کااعلان کیا جائے گا۔کاز خان نے بتایا کہ اس لیگ میں امریکا کی کرکٹ ٹیم کو بھی دعوت دی گئی ہے جوہمارے ساتھ یہاں آکرکھیلے گی اس کے علاوہ ہم بھی کھیلنے کے لئے امریکہ جائینگے.اس کے علاوہ ہمارے پاس رمضان ٹورنامنٹبھی ہے. جی ٹی اے ماسٹرز ٹیپ بال کرکٹ لیگ کافائنل جنوری کے آخرمیں ہوگا.