کینیڈا: خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شامل مقامی پولیس افسر معطل

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں ایک مندر کے باہر خالصتان کے حق میں مظاہرے میں مقامی پولیس افسر بھی شامل ہوگیا۔

پیل ریجنل پولیس کے مطابق پولیس سارجنٹ ہریندر سوہی کو کمیونٹی سیفٹی اینڈ پولیسنگ ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام اس پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ “آف ڈیوٹی” پولیس فسر مظاہرے میں کیوں شریک تھا؟

دریں اثنا ہندو سبھا مندر کے باہر خالصتان کے حق میں مظاہرے کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں 42 سالہ دل پریت سنگھ، 23 سالہ وکاس اور 31 سالہ امرت پال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں