کینیڈا :نو منتخب وزیر اعظم مارک کارنی کا28 رکنی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے نو منتخب وزیر اعظم مارک کارنی نےاپنی28 رکنی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا جس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کو ازسرِ نو ترتیب دینا ہے۔

غیرملکی خبررساں نیوزایجنسی رائٹرزکے مطابق اس تبدیلی کے تحت انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل وزیر دفاع اور وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ میلانی جولی جو پہلے وزیر خارجہ تھیں کو صنعت کی وزارت سونپی گئی ہے۔

اے پی نیوزایجنسی کے مطابق ڈیوڈ میک گنٹی کو وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل عوامی تحفظ کے وزیر تھے۔ فرانسوا-فلپ شیمپین کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈومینک لیبلانک کو بین الاقوامی تجارت اور بین الحکومتی امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔

کارنی کی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی برقرار رکھتے ہوئے، نصف وزراء خواتین ہیں جو سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ یہ تبدیلیاں کینیڈا اور امریکہ کے درمیان موجودہ تجارتی کشیدگی اور دیگر چیلنجز کے پیش نظر کی گئی ہیں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔

اہم وزراکے نام اور وزارتیں درج ذیل ہیں.

1-انیتا آنند (Anita Anand) — وزیر خارجہ

2-ڈیوڈ میگنٹی (David McGuinty) — وزیرِ قومی دفاع

3-میلینی جولی (Mélanie Joly) — وزیرِ صنعت

4-فرانسوا-فیلیپ شامپین (François-Philippe Champagne) — وزیرِ اختراعات، سائنس اور اقتصادی ترقی

5-کرسٹیا فری لینڈ (Chrystia Freeland) — وزیرِ خزانہ اور نائب وزیر اعظم

6-ڈومینک لی بلانک (Dominic LeBlanc) — وزیرِ بین الحکومتی امور

7-شفقت علی (Shafqat Ali) — ٹریژری بورڈ کے سربراہ مقرر

8-جِل مک نائٹ (Jill McKnight) — وزیرِ معذور افراد اور سماجی ترقی

9-ٹم ہاجسن (Tim Hodgson) — وزیرِ مالیات

10-ایلینور اولشیزکی (Eleanor Olszewski) — وزیرِ انصاف اور اٹارنی جنرل

11-مینڈی گل-ماستی (Mandy Gull-Masty) — وزیرِ مقامی اقوام و شمالی امور

12-جوئیل لائٹ باؤنڈ (Joël Lightbound) — وزیرِ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی

13-گریگر رابرٹسن (Gregor Robertson) — وزیرِ نقل و حمل

14-ایون سولومون (Evan Solomon) — وزیرِ مواصلات

15-وین لونگ (Wayne Long) — وزیرِ ماہی گیری و بحری امور

16-نتھالی پروووسٹ (Nathalie Provost) — وزیرِ خواتین و صنفی مساوات

سیکرٹریز آف اسٹیٹ کی تعداد10ہے (جن میں 9 نئے چہرے شامل ہیں).

مارک کارنی نے اپنی حکومت میں “سیکریٹریز آف اسٹیٹ” کا عہدہ دوبارہ بحال کیا ہے، جو ایک تاریخی اور اہم اقدام ہے۔ ذیل میں اس عہدے کی وضاحت اور کردار بیان کیا گیا ہے.

جونیئر وزیر کا درجہ: یہ عہدہ کابینہ کا مکمل رکن نہیں ہوتا، بلکہ “جونیئر وزیر” کے طور پر کام کرتا ہے۔

اگر ان کی ذمہ داری سے متعلق کوئی معاملہ زیر بحث ہو، یا ان کی مہارت درکار ہو، تو انہیں کابینہ یا اس کی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔ایک مکمل وزیر کے مقابلے میں ان کی تنخواہ کم ہوتی ہے اور سٹاف بھی محدود ہوتا ہے۔

یہ عہدے ایسے افراد کو حکومت میں شامل کرنے کا موقع دیتے ہیں جو کسی خطے، اقلیت یا مخصوص گروہ کی نمائندگی کرتے ہوں ۔

کارنی کا یہ اقدام ایک متوازن حکومت بنانے کی کوشش ہے۔یہ نئے اراکین پارلیمنٹ یا ماہرین کو حکومتی فیصلوں میں شامل کرنے کا ایک لچکدار راستہ فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم مارک کارنی کی کابینہ کے 10 سیکریٹریز آف اسٹیٹ اور ان کے متعلقہ شعبوں کی تفصیل.

1-بکلی بیلانجر – دیہی ترقی (Rural Development)

2-اسٹیفن فیور – دفاعی خریداری (Defence Procurement)

3-اینا گینی – بچوں اور نوجوانوں کے امور (Children and Youth)

4-وین لانگ – کینیڈا ریونیو ایجنسی اور مالیاتی ادارے (CRA and Financial Institutions)

5-اسٹیفنی میکلین – سینئر شہریوں کے امور (Seniors)

6-نتھالی پرووو – قدرتی ماحول (Nature)

7-روبی سہوتا – جرائم کے خلاف اقدامات (Combatting Crime)

8-رندیپ سرائے – بین الاقوامی ترقی (International Development)

9-ایڈم وین کویورڈن – کھیل (Sport)

10-جان زیروسلی – محنت و مزدوری (Labour)

اپنا تبصرہ لکھیں