شارلٹ ٹاؤن، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے وزیرِ زراعت و ایگری فوڈ ہیتھ میکڈونلڈ جمعہ 9 جنوری 2026 کو پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے علاقے البانی میں حلال مصنوعات کی تیاری اور پیکجنگ بہتر بنانے کیلئےاٹلانٹک بیف پروڈکٹس انکارپوریٹڈ (اے بی پی آئی) کیلئےوفاقی سرمایہ کاری کا اعلان کرینگے۔
وزیرِ زراعت اس موقع پر اٹلانٹک بیف پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رس مالارڈ کے ہمراہ ہونگے۔ اعلان صبح 10 بجے (اے ایس ٹی) اٹلانٹک بیف پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے ہیڈ آفس میں کیا جائیگا۔

