میڈیسن ہیٹ/آٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کی کانٹری گلوکارہ ٹیری کلارک کو کینیڈا کے اعلیٰ ترین اعزاز “آرڈر آف کینیڈا” کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
گورنر جنرل میری سائمن نے بتایا کہ کلارک نے کینیڈا اور بین الاقوامی سطح پر کنٹری میوزک کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور وہ پہلی کینیڈین خاتون ہیں جو “گرینڈ اول اوپری” میں شامل ہوئیں۔ ان کے کریئر نے کئی کینیڈین فنکاروں کیلئے بین الاقوامی مواقع کھولے۔
اسی اعزاز سے میپل کریک کی مشیل فرانسس گڈ کو بھی نوازا گیا، جو ریڈ فیزنٹ کری نیشن کی رکن ہیں۔ گڈ نے ایک وکیل، کہانی نویس اور سماجی کارکن کے طور پر مقامی کمیونٹیز کی فلاح اور اصلاح کے لیے کام کیا ہے۔
1967 سے اب تک آرڈر آف کینیڈا میں 8,250 سے زائد افراد کو شامل کیا جا چکا ہے۔ گورنر جنرل سائمن نے کہا کہ یہ اعزاز افراد کی خدمات کے ساتھ ساتھ معاشرے پر ان کے مثبت اثرات کا جشن مناتا ہے۔
مزید البرٹا کے افراد کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا، جن میں برٹ سیسل کرو فٹ، ڈی لارنے ٹائریل، فیلِس آرنلڈ، کرس ڈاڈ، ایڈی آئزیکس اور کارل ٹوم شامل ہیں۔

