لاہور(وقائع نگارخصوصی)کینیڈا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن (CPFA) نے جمہوریہ قازقستان کے 34ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سی پی ایف اےکےسینئر نائب صدر مرزا نسیم بیگ نے جمہوریہ قازقستان کے اعزازی قونصل جنرل راؤ خالد مصطفی خان کوخصوصی طورپرمبارکباداورشیلڈپیش کی.
سی پی ایف اے کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر 1991 کو قازقستان کا آزادی کا جرات مندانہ اعلان عالمی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جس نے ملک کو ایک خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا۔

مرزا نسیم بیگ نے کہا یومِ آزادی آزادی، خودمختاری اور ریاستی اقتدارِ اعلیٰ کے اصولوں کی یاد دہانی ہے، جو جمہوریہ قازقستان کے عالمی مقام اور ترقی کی تصدیق کرتا ہے۔
کینیڈا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کےچیئرمین مشتاق انجم، صدر طارق شاہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قازقستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیااورامید ظاہر کی کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستی، تعاون اور سفارتی تعلقات آئندہ بھی مزید مضبوط ہوں گے۔
مرزا نسیم بیگ نے قونصل جنرل کی مہمان نوازی پر خلوصِ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ایک اعزاز تھا اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے قازقستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کیلئےقازقستان کے قونصل جنرل کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تعلقات مستقبل میں بھی خوشحالی اور ترقی کیلئےمستحکم رہیں گے۔
قازقستان کے 34ویں یومِ آزادی کی اس تقریب میں پاکستان میں جمہوریہ کوسوو کے اعزازی قونصل جنرل اور بنک الفلاح کے صدرزاہدانجم ،احمد میڈکس لاہور کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل مختار احمد اورطارق رشیدنے خصوصی شرکت کی.

