“کینیڈا کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے”ِبادشاہ چارلس سوم کا کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب

اوٹاوا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے کینیڈا کی پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کو ایسے بے مثال اور غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے جو دنیا کو کبھی بھی اس سے زیادہ خطرناک نہیں بنایا گیا۔

بادشاہ چارلس نے اپنے خطاب میں خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کے خلاف اعلان کردہ الحاق کی دھمکیوں کا حوالہ دیا، جسے انہوں نے عالمی امن اور کینیڈا کی خودمختاری کیلئےسنگین خطرہ قرار دیا۔

یہ خطاب کینیڈا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں بادشاہ نے کینیڈا کے عوام اور حکومت کو کھل کر حمایت کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ”کینیڈا نہ صرف برطانیہ کا قریبی اتحادی ہے بلکہ ایک آزاد ملک بھی ہے جسے اپنے راستے کا خود انتخاب کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے جن کا کوئی موازنہ نہیں لیکن ہم مل کر ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔”

بادشاہ چارلس کے اس خطاب کو ملکی سطح پر بہت پذیرائی ملی اور اسے کینیڈا کی خودمختاری اور عالمی سلامتی کے حوالے سے ایک مضبوط بیان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں