کینیڈا کو توانائی کی سپر پاور بنانے کا عزم !وفاق کا صوبوں کے ساتھ اہم اجلاس: سونیا سدھو

اوٹاوا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)آج وزیر اعظم مارک کارنی نے ساسکچیوان کے شہر ساسکاتون میں کینیڈا کے تمام وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات کا مقصد بین الصوبائی تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنا اور ملک گیر ترقیاتی منصوبوں کو تیز تر انداز میں آگے بڑھانا تھا۔ یہ اقدامات کینیڈا کی معاشی طاقت کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی صلاحیت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، تاکہ کاروبار، صنعتیں اور کارکن صوبائی سرحدوں کے پار زیادہ آسانی سے کام کر سکیں۔

برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ سونیا سدھو نے اس موقع پر کہا”کینیڈا اب جرات مندانہ اقدامات کر رہا ہے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں، اور ہمارے ملک کو عالمی توانائی کے شعبے میں ایک سپر پاور کے طور پر پیش کیا جا سکے۔”

انہوں نے کہا کہ “تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے عمل کو ہموار بنانا برامپٹن جیسے شہروں کیلئےنئے مواقع کے دروازے کھولے گا اور ہمارے ملک کی G7 معیشت میں پوزیشن کو مزید مستحکم کریگا۔”

یہ وفاقی و صوبائی اشتراک کینیڈین کاروباری اداروں کیلئےتوسیع اور اختراعات کو آسان بنائیگا، سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، اور بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کو یقینی بنائیگا۔

ایم پی سونیا سدھو نے اعادہ کیا کہ وہ ایسی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھیں گی جو کینیڈین کارکنوں، کاروباروں اور صنعتوں کو بااختیار بنائیں اور عالمی معیشت میں کینیڈا کی قیادت کو مزید تقویت بخشیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں