کاروبار یا ملازمتوں کے غرض سے کینیڈا جانے والے پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے نادرا سے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی ’نائیکوپ‘ حاصل کرنا ہوتا ہے۔نادرا کی جانب سے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو نائیکوپ کا اجرا کیا جاتا ہے۔
بیرون ملک رہنے والے تمام شہری بغیر کسی پریشانی کے اس عمل کی پیروی کرکے نائیکوپ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دوہری شہریت کی صورت میں پاکستان میں ویزا فری سفر کی اجازت دیتا ہے۔کینیڈا اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی نیا اسمارٹ نائیکوپ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ سفارت خانوں اور نادرا سینٹرز میں جاکر اسے حاصل کرسکتے ہیں۔
نادرا اسمارٹ نائیکوپ کیلئےمختلف فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ نادرا کینیڈا کیلئےنائیکوپ جاری کرنے کیلئےتین کیٹیگریز، عام، ارجنٹ اور ایگزیکٹو فیس وصول کرتا ہے۔آن لائن نارمل نائیکوپ بنوانے کیلئے شہریوں کو 39 ڈالر ادا کرنا ہوں گے، ارجنٹ فیس57 اور ایگزیکٹو فیس 75 ڈالر ہوگی۔