اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)کینیڈا نے امریکا کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، امریکا کے 15 لاکھ صارفین کو اب بجلی 25 فیصد مہنگی ملے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین صوبے اونٹاریو نے امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور نیویارک کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اونٹاریو، کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور سب سے بڑی معیشت رکھتا ہے۔

