” کینیڈا کی یہودی برادری کیلئےآخری بات یہ ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں”:پیئر پوئیلیور

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)کنزرویٹو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلیورنے اوٹاوا کے نیپین حلقے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا”ٹیکس کی بنیاد کبھی بھی نسل یا مذہب پر نہیں ہونی چاہئے۔ جو بھی یہاں وزیٹر ویزا پر موجود ہے اور قانون شکنی کرے گا، اُسے اس ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائیگا۔

اس کے ساتھ ساتھ سخت قید کی سزا بھی دی جائیگی۔ اس کے علاوہ، جو کوئی بھی یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی تخریب کاری یا املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا اُس پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔ہمیں اپنی قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

پیئر پوئیلیورنے مزیدکہاہمیں اپنے اُس ملک کی طرف لوٹنا ہوگا جیسا کہ وہ پہلے ہوا کرتا تھا . جہاں لوگ ایک دوسرے کو جوڑتے اور ساتھ مل کر رہتے تھے۔ پہلے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے تھے، اور پُرامن زندگی گزارتے تھے۔

ان کاکہناتھا شاید اُن کے سیاسی نظریات مختلف ہوتے تھے۔ شاید وہ ان نظریات پر بحث بھی کرتے تھے۔ لیکن وہ ایک دوسرے پر پتھر نہیں پھینکتے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے کاروبار پر آگ کے گولے نہیں پھینکتے تھے۔ وہ شیشے نہیں توڑتے تھے۔

کینیڈا میں ایسا کبھی نہیں تھا۔ ہمیں اِن زخموں کو بھرنا ہوگا اور اپنی قوم کو ایک بار پھر متحد کرنا ہوگا تاکہ ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والا فرد خود کو محفوظ محسوس کرے۔پیئر پوئیلیورنے یہودی کیمونٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کینیڈا کی یہودی برادری کیلئےآخری بات یہ ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔

آپ کے دوست آپ کے ساتھ ہیں۔ کینیڈین عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اپنے لباس پر ‘اسٹار آف ڈیوڈ’ پہنیں، اپنی کیپا (یہودی مذہبی ٹوپی) پہنیں، اور اپنے دروازے پر ‘میزوزا’ لگائیں۔ آپ کو یہودی ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔

اور آپ کو کبھی بھی اپنی یہودیت چھپانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں اور بطور آپ کا وزیرِ اعظم میں آپ کی حفاظت سلامتی اور آپ کی قبولیت کیلئے ہر دن لڑونگا۔ بہت شکریہ۔”

“پیئر پوئیلیورایک معروف کینیڈیائی سیاستدان ہیں اور کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کے قائد ہیں۔ وہ 3 جون 1979 کو کیلگری، البرٹا میں پیدا ہوئے۔ پوئیلیور 2004 سے پارلیمنٹ کے رکن (ایم پی) ہیں اور وہ کارلٹن کی نشست کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اوٹاوا کے علاقے میں واقع ہے۔

پیئر پوئیلیوراپنے مضبوط کنزرویٹو خیالات کیلئےجانے جاتے ہیں، خاص طور پر اقتصادی مسائل پر۔ وہ لبرل پارٹی اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے شدید ناقد ہیں۔ ان کے سیاسی منشور میں مالی ذمہ داری، کم ٹیکس، حکومتی اخراجات کو کم کرنا اور حکومتی ریگولیشنز کا چیلنج شامل ہیں۔ پوئیلیور نے کینیڈا کی معیشت کی بحالی پر بھی زور دیا ہے اور افراد اور کاروباروں کو طاقت دینے کی اہمیت پر بات کی ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں