کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کینیڈین ڈیو ک افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کو افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان نے گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوڈ لاوریکینیڈین ڈیو کے نام سے مشہور ہیں جو کینیڈین آرمی میں بطور سولجر فرائض انجام دے چکے ہیں، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہیں افغانستان میں طالبان نے گرفتار کرلیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی کہ ڈیوڈ لاوری کو پیر کے روز کابل میں لینڈنگ کے فورا بعد گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ لاوری کابل میں ایک نجی سیکیورٹی فرم ریوین راے کنسلٹنگ سروسزچلاتے ہیں۔ وہ برسوں سے افغانستان میں کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں قید کر رکھا ہے، تاہم درست مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

گلوبل افیئرز کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ وہ افغانستان میں ایک کینیڈین شہری کے ملوث ہونے کے واقعے سے آگاہ ہے اور قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔ڈیوڈ لاوری نے سال 2021 میں سقوط کابل کے دوران سرخیوں کا حصہ تھے۔ افغانستان سے کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کے جانے کے بعد انہوں نے 100 سے زائد افغان شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں