دبئی (سپورٹس ڈیسک) کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف دبئی ٹینس چیمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے پابلو کارینو بسٹا کے ہاتھوں 6-2، 6-4 سے شکست کھا گئے۔ایک گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری میچ میں شاپووالوف نے آٹھ ایس کیے جبکہ چار ڈبل فالٹس کئے۔ ریچمنڈ ہل، اونٹاریو کے دنیا کے نمبر 36 کھلاڑی نے نو مواقع میں سے صرف دو پر مخالف کو بریک کیا۔
اوپننگ سیٹ میں نمایاں طور پر پیچھے رہنے کے بعد شاپووالوف نے دوسرے سیٹ میں 2-0 کی برتری حاصل کی، لیکن پانچ مسلسل گیمز اسپین کے کھلاڑی نے جیت لیے۔ شاپووالوف 40-15 کی برتری کے باوجود سیٹ برابر نہ کر سکے، اور بسٹا نے میچ پوائنٹ پر فاتح شاٹ کھیل کر میچ جیت لیا۔بسٹا نے کوئی ایس نہیں کیا اور دو ڈبل فالٹس ہوئے، لیکن نو مواقع میں سے پانچ پر بریک پوائنٹ کامیابی حاصل کی۔

